میکسیکو میں سمندری طوفان سائمن اور استوائی طوفان ریچل کی لائی ہوئی شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکہ قومی طوفان مرکز کے جاری کردہ بیان کے مطابق سائمن سمندری طوفان کی شدّت ابتداء میں پہلے درجے کی تھی جس میں بتدریج اضافے کے بعد میکسیکو کی ریاستوں نیاریت اور سینالوآ میں شدید بارشیں شروع ہوگئیں۔
میکسیکو کے حکام نے دریاؤں میں آبی سطح کی بلندی اور سیلابی صورتِ حال کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
سمندری طوفان سائمن اور استوائی طوفان ریچل سے متاثرہ علاقے 'گوریرو' اور ریاست باخا کیلیفورنیا کے شہر 'اینسیناڈا 'میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 6 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
اینسیناڈا میں 'ایل پیپیلا' نالے کے قریب تقریباً 300 فوجی اہلکاروں کی شرکت سے تلاش و بچاو کاروائیاں جاری ہیں۔
علاقے میں سیلابی ریلے نے گاڑیوں اور رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔














