غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
فلسطین: قابض اسرائیلیوں کی مسجد الاقصی پر چڑھائی
اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں 130 سے زیادہ افراد پر مشتمل انتہا پسند یہودی گروہ نے مسجدِ اقصیٰ کے صحن پر چڑھائی کر دی: القدس گورنر دفتر
فلسطین: قابض اسرائیلیوں کی مسجد الاقصی پر چڑھائی
(آرکائیو) 130 سے زائد اسرائیلیوں نے مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا بول دیا

فلسطینی سرزمین پر قابض 130 سے زائد اسرائیلیوں نے مقبوضہ مشرقی القدس میں واقع مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

فلسطین انتظامیہ  کے ماتحت 'القدس  گورنر دفتر' نے جاری  کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں ایک انتہا پسند گروہ نے براستہ بابِ مغاربہ اندر داخل ہو کر مسجدِ اقصیٰ کے صحن پر چڑھائی کر دی۔

بیان کے مطابق، 133 افراد پر مشتمل اس انتہا پسند گروہ نے مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں اشتعال انگیز گشت کیا اور مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔

واضح رہے کہ یہودیوں کے مسجدِ اقصیٰ پر دھاوے تاریخی حیثیت اور موجودہ انتظامی صورتِ حال کے خلاف ہیں

26 اکتوبر 1994 کو اسرائیل اور اردن کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے مطابق، مسجدِ اقصیٰ اردن کی وزارتِ اوقاف، اسلامی امور اور مقدس مقامات کے ماتحت ادارے، القدس اسلامی اوقاف انتظامیہ کی نگرانی میں ہے۔

یہودی، سن 2003 سے اسلامی اوقاف انتظامیہ کی اجازت کے بغیر اور اسرائیل کے یک طرفہ فیصلے کے تحت پولیس کی حفاظت میں اس مقدس مقام  کی بے حُرمتی کرتے چلے آ رہے ہیں۔

القدس اسلامی اوقاف انتظامیہ ان داخلوں کو ’’دھاوے‘‘ قرار دیتی ہے اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ یہ مسلمانوں کے حقِ حکمرانی کی خلاف ورزی ہے۔

اسرائیلی حکام مسجدِ اقصیٰ کے احاطے کے نیچے، جہاں مسجدِ قبلی، قبۃ الصخرہ، عجائب گھر، مدارس اور وسیع صحن موجود ہیں، اس دعوے کی بنیاد پر کھدائی کر رہے ہیں کہ وہاں ’’حضرت سلیمان علیہ السلام کی ہیکل کے آثار‘‘ موجود ہیں۔

اسرائیلی حکومت کا دعویٰ ہے کہ مسجدِ اقصیٰ کی تاریخی حیثیت اور موجودہ انتظامی صورتِ حال برقرار ہے، جس کے تحت صرف مسلمان وہاں عبادت کر سکتے ہیں، جبکہ دیگر مذاہب کے پیروکار صرف زیارت کے لیے آ سکتے ہیں۔

تاہم، اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ پر دھاووں کے دوران دعائیں کرنے اور مذہبی رسومات ادا کرنے کے مناظر اکثر کیمروں میں ریکارڈ ہوتے رہتے ہیں۔

دوسری جانب، اسرائیل کے اندر موجود الٹرا آرتھوڈوکس یہودی مذہبی علما کی اکثریت اس بات پر زور دیتی ہے کہ یہودیوں کے لیے مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہونا مذہبی اعتبار سے ممنوع ہے۔

دریافت کیجیے
اقوام متحدہ: "جبوتی کے ساحل پر فیری بوٹ حادثے میں 139 افراد جاں بحق، 84 لاپتہ
سعودی عرب کی ریاض میں وزارتی فورم میں بلا رکاوٹ توانائی کی فراہمی کی ضمانت
سعودی عرب: شاہ خالد ہوائی اڈے پر ایک اور مہلک حملہ، ایک شخص ہلاک 11 زخمی
ہماری شراکت داری سرحدوں سے کہیں آگے تک ہے: اردوعان
غاصب اسرائیلیوں نے فلسطینیوں کی زیتون کی فصل چرا لی
اسرائیل نے ڈرون حملے کر کے پانچ فلسطینیوں کو قتل کر دیا
ٹرمپ: کنگ خالد ہوائی اڈے پر حملہ ایک ’’خوفناک واقعہ‘‘ ہے۔
سعودی عرب: کنگ خالد ہوائی اڈے پر حوثی حملے میں 12 افراد ہلاک
روس: اودیسا بندرگاہ میں فوجی کارگو بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے
نوبل امن ایوارڈ یافتہ ناوی پیلے نے اپنا ایوارڈ بین الاقوامی جرائم کا نشانہ بننے والوں کے نام کیا
ٹرمپ نوبل امن پرائز  کے انتخاب کو ٹرمپ نے "شرمناک" قرار دیا اور ناروے پر کڑی نکتہ چینی کی
پاناما میں عمارتوں اور سڑکوں کو تباہ کرنے والے زلزلے کے بعد 'عظیم آفت' کا اعلان کر دیا گیا
مسئلہ قبرص پر یورپی یونین مخلص نہیں ہے:شمالی ترک قبرص
کمشنر اقوام متحدہ کے روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں پر خدشات
امریکی فوج ملک میں مڈ ٹرم الیکشنز تک ایران کے خلاف حملوں کے آپشنز پر غور کر رہی ہے