دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران کی پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کبھی نہیں رُکیں: حسینی
جنگ، مسلسل کشیدگی اور پابندیوں میں اضافے کے باوجود گزشتہ چھ ماہ کے دوران ایران نے 51 لاکھ 40 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات برآمد کی ہیں: حمید رضا محمد حسینی تختی
ایران کی پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کبھی نہیں رُکیں: حسینی
ایرانی عہدیدار: "جنگ اور پابندیوں کے باوجود 5.14 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات برآمد کی گئیں"

ایران کے محکمہ' بنادرو بحری امور'  کے ڈائریکٹر جنرل، حمید رضا محمد حسینی تختی نے کہا ہے کہ 28 فروری کو امریکی حملوں کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ، مسلسل کشیدگی اور پابندیوں میں اضافے کے باوجود گزشتہ چھ ماہ کے دوران ملک سے 51 لاکھ 40 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات برآمد کی گئی ہیں۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق محکمہ' بنادرو بحری امور'  کے ڈائریکٹر جنرل حسینی تختی نے پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کے حوالے سے بیان دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں شروع ہونے والی جنگ اور مسلسل کشیدگی کے ساتھ ساتھ پابندیوں میں اضافے کے باوجود، ایران سے پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کبھی نہیں رکیں اور بدستور جاری رہی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب واقع صوبہ ہرمزگان کے شہر بندر عباس میں قائم شہید رجائی بندرگاہ سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات جاری ہیں۔

حسینی تختی نے کہا ہے کہ" 21 مارچ سے شروع ہونے والے ششماہی دورانیے میں جہازوں کی آمدورفت اور مال برداری سے متعلق 325 سفریکارڈ کیے گئے۔ ان سفروں کے ذریعے 51 لاکھ 40 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات برآمد کی گئی ہیں۔“

واضح رہے کہ 21 مارچ کو ایران میں سال کا پہلا دن تصّور کیا جاتا ہے۔

دریافت کیجیے
اقوام متحدہ: "جبوتی کے ساحل پر فیری بوٹ حادثے میں 139 افراد جاں بحق، 84 لاپتہ
سعودی عرب کی ریاض میں وزارتی فورم میں بلا رکاوٹ توانائی کی فراہمی کی ضمانت
سعودی عرب: شاہ خالد ہوائی اڈے پر ایک اور مہلک حملہ، ایک شخص ہلاک 11 زخمی
ہماری شراکت داری سرحدوں سے کہیں آگے تک ہے: اردوعان
غاصب اسرائیلیوں نے فلسطینیوں کی زیتون کی فصل چرا لی
اسرائیل نے ڈرون حملے کر کے پانچ فلسطینیوں کو قتل کر دیا
ٹرمپ: کنگ خالد ہوائی اڈے پر حملہ ایک ’’خوفناک واقعہ‘‘ ہے۔
سعودی عرب: کنگ خالد ہوائی اڈے پر حوثی حملے میں 12 افراد ہلاک
روس: اودیسا بندرگاہ میں فوجی کارگو بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے
نوبل امن ایوارڈ یافتہ ناوی پیلے نے اپنا ایوارڈ بین الاقوامی جرائم کا نشانہ بننے والوں کے نام کیا
ٹرمپ نوبل امن پرائز  کے انتخاب کو ٹرمپ نے "شرمناک" قرار دیا اور ناروے پر کڑی نکتہ چینی کی
پاناما میں عمارتوں اور سڑکوں کو تباہ کرنے والے زلزلے کے بعد 'عظیم آفت' کا اعلان کر دیا گیا
مسئلہ قبرص پر یورپی یونین مخلص نہیں ہے:شمالی ترک قبرص
کمشنر اقوام متحدہ کے روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں پر خدشات
امریکی فوج ملک میں مڈ ٹرم الیکشنز تک ایران کے خلاف حملوں کے آپشنز پر غور کر رہی ہے