سیاست
3 منٹ پڑھنے
مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے معاملے پر آسٹریلیا کی اسرائیلی شہریوں پر پابندیاں
آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی تشدد اور غیر قانونی E1 بستیوں کے منصوبے سے دو ریاستی حل کے امکانات معدوم ہو رہے ہیں۔
مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے معاملے پر آسٹریلیا کی اسرائیلی شہریوں پر پابندیاں
İsrail'in Batı Şeria'daki arazileri Yahudi yerleşim birimlerine dönüştürme planı protesto edildi / Anadolu Agency (Wire)

آسٹریلیا نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی توسیع اور آبادکاروں کے تشدد کے باعث تین اسرائیلی افراد اور چار تنظیموں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

 کینبرا کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے دو ریاستی حل کے امکانات ختم ہو رہے ہیں۔

آسٹریلیا کا یہ فیصلہ برطانیہ کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی صہیونی بستیوں کی تعمیر میں ملوث آٹھ اسرائیلی  کنسڑکشن  کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد سامنے آیا۔

آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے اپنے بیان میں کہا:’’پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد اور تنظیموں نے نئی بستیوں کی منصوبہ بندی، رابطہ کاری اور قیام میں فعال کردار ادا کیا، جس میں فنڈز جمع کرنا، رضاکاروں کو بھرتی کرنا اور تشدد پسند آبادکاروں کی مدد کرنا شامل ہے۔‘‘

غزہ میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی حمایت کرنے والی اور غیر قانونی آبادکار تنظیم ’’ناحالا‘‘کی کرتی دھرتی سربراہ ڈینیئلا وائز بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

پابندیوں کی زد میں آنے والے ایک اور شخص ایلیاو لیبی نے اپنی تعمیراتی کمپنی کے ذریعے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی توسیع کے عمل کو تیز کیا۔

ان پابندیوں کے تحت آسٹریلوی شہریوں اور آسٹریلیا میں قائم کمپنیوں کو پابندیاں عائد کردہ  افراد اور تنظیموں کے ساتھ لین دین کرنے یا انہیں کسی قسم کی مدد فراہم کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

وونگ نے کہا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران غیر قانونی E1 بستیوں کے منصوبے کے تحت ہونے والے تشدد سے دو ریاستی حل کے امکانات مزید کمزور ہوئے ہیں۔

E1منصوبے کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائے گا اور اسے مقبوضہ مشرقی القدس  سے جدا  کر دیا جائے گا۔ اس طرح وہ فلسطینی علاقے مزید تقسیم ہو جائیں گے جنہیں فلسطینی مستقبل میں اپنی ریاست کا مرکزی حصہ بنانے کی امید رکھتے ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی تشدد

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا میں اس علاقے کے قریب، جہاں غیر قانونی آبادکاروں نے حال ہی میں متعدد فلسطینی مکانات پر قبضہ کیا تھا، اس ہفتے ایک 72 سالہ فلسطینی خاتون کو اسرائیلی غیر قانونی آبادکاروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس واقعے کی اطلاع عینی شاہدین اور فلسطینی حکام نے دی۔

اقوام متحدہ کے ادارے اور دنیا کے بیشتر ممالک اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی تصور کرتے ہیں۔

وونگ نے بتایا کہ انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے حالیہ پابندیوں کے فیصلے سے اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون ساعر کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

وونگ نے بدھ کے روز ABC ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:’’میں نے انہیں ہمارے واضح  مؤقف  سے آگاہی کرا دی  ہے۔ ہم بستیوں کی تعمیر کو قبول نہیں کرتے بلکہ اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ اس معاملے پر ہمارا مؤقف طویل عرصے سے واضح ہے۔‘‘

آسٹریلیا اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات اس وقت سے خراب ہوئے ہیں جب آسٹریلیا کی مرکزی بائیں بازو کی حکومت نے گزشتہ سال مشروط طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اکتوبر 2023سے اب تک اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 1,220 سے زائد فلسطینیوں کو ہلاک اور تقریباً 13,746 افراد کو زخمی کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق، اسی عرصے کے دوران اسرائیل نے 26 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔

دریافت کیجیے
یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ بھی مشرق وسطی میں امریکی بحری جہازوں میں شامل ہو گیا
خواہ کچھ بھی ہو ترک قبرصی عوام کو تنہا نہِیں چھوڑیں گے:ایردوان
عسکری شاخ کے کمانڈر سمیر ابو یونس مارے گئے ہیں:حماس
اسلام آباد:اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس شروع
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 43 ویں سالگرہ
ٹرمپ سمیت اعلی امریکی حکام ایران کے نشانے پر ہیں:موساد
ٹرمپ،شی اور پوٹن چین میں ملاقات کریں گے:کریملن
آبنائے ہرمز اور مشرقِ وسطیٰ کے سمندری علاقوں میں 134 واقعات کی تصدیق، 25 جہاز ران ہلاک
تحقیق: یورپی یونین کے 11 رکن ممالک میں 71 فیصد افراد ’’یورپی فوج‘‘ کے قیام کے حامی
آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گیا
قبرصی ترکوں نے جس جدوجہد کے نتیجے میں اپنی ریاست قائم کی، وہ مستقبل میں بھی جاری رہے گی
ترکیہ اور قطر کے مابین اعلی سطحی اجلاس اور متعدد معاہدوں پر دستخط
عالمی رہنماؤں کے سیاسی عزم  نے ایک مثبت امید پیدا کی ہے: اردوعان
ہم، اسرائیل کے ساتھ اسلحہ تجارت ختم کرنا چاہتے ہیں: اوبووِچ
تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار