دنیا
3 منٹ پڑھنے
اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل مندوب: مشکلات کے باوجود شام صحیح راہ پر گامزن ہے
سالہا سال سے جاری  سنگین جھڑپوں کے بعد 24 دسمبر سے شام کے عوام نے جو مزاحمت دکھائی ہے وہ ہمیں آنے والے کل کے لیے امید دلاتی  ہے، احمد یلدز
اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل مندوب: مشکلات کے باوجود شام صحیح راہ پر گامزن ہے
اقوامِ متحدہ (یو این) میں ترکیہ کے مستقل مندوب سفیر احمد یلدز (رائٹرز آرکائیو)

ترکیہ کے اقوام متحدہ میں  دائمی  مندوب  احمد یلدز نے کہا کہ شام  صحیح راہ پر ہے، تا ہم  اسرائیل کی طرف سے مسلسل خلاف ورزیوں نے مثبت پیش رفت پر کاری ضرب لگائی ہے۔

یلدز نے 'مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال' کے عنوان سے شام میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کے لیے منعقدہ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل میں خطاب کیا۔

انہوں نے کہا، 'سالہا سال سے جاری  سنگین جھڑپوں کے بعد 24 دسمبر سے شام کے عوام نے جو مزاحمت دکھائی ہے وہ ہمیں آنے والے کل کے لیے امید دلاتی  ہے۔'

یلدز نے کہا کہ شام کو درپیش مشکلات جتنی بڑی بھی ہوں، وہ درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے ملک کے معمول پر آنے کے عمل میں اٹھائے گئے چند خوش آئند اقدامات کی مثالیں پیش کیں۔ جن میں   قومی اسمبلی کو مکمل طور پر فعال قانون ساز ادارے میں تبدیل کرنا اور  قومی  اسمبلی کی طرف سے اسد دور کی دہشت گردی سے متعلق عدالتوں کو کالعدم قرار دینےو الے  مسودے کی متفقہ منظوری شامل ہیں۔

تاہم، شام کے سکیورٹی مسائل کے جاری  ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یلدز نے کہا، 'ہمیں  اس بات پر مسرت ہے کہ شامی حکومت داعش کو دائمی طور پر شکست دینے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کی کوششیں کر رہی ہے اور عالمی اتحاد کے ساتھ تعاون کے ذریعے اس عزم کا اظہار کر رہی ہے۔'

یلدز نے مزید کہا، 'داعش کے خلاف حکمتِ عملی کو میدانِ عمل میں نئی حقیقتوں کے مطابق ڈھالتے ہوئے شام کو اس بڑھتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط اور پیشہ ورانہ سکیورٹی اداروں کی ضرورت ہے۔ اسی لیے ان اداروں کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے بین الاقوامی حمایت کا تسلسل ضروری ہے۔'

اسرائیل کے لا  پرواہ اقدامات کو روکا جائے

، یلدز نے اس بات پر زور دیا  کہ اسرائیل کی جانب سے شام کی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کی مسلسل خلاف ورزیوں نے ملک میں مثبت پیش رفت کو نقصان پہنچایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال خصوصاً شام کے جنوب میں تشویشناک ہے اور وہاں جاری اسرائیلی فوجی مداخلتیں، توسیع پسندانہ کارروائیاں اور جنگیں قابو سے باہر ہو رہی ہیں۔

یلدز نے کہا، 'ان لا پرواہ اقدامات کو روکا جانا چاہیے۔ اسرائیل کو 1974 کے معاہدے اور متعلقہ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں، بالخصوص قرارداد نمبر 497 کی پوری طرح پابندی کرنی چاہیے اور قابض شامی گولان کی پہاڑیوں سے  انخلاء کرنا چاہیے۔'

یلدز نے کہا کہ ایک ایسا مستحکم اور خودمختار شام جو اپنی سرحدوں کو محفوظ بنا سکے اور علاقائی امن اور اقتصادی تعاون میں حصہ ڈال سکے، بشمول اسرائیل کے سب کے مفاد میں  ہوگا ۔ انہوں نے کہا، 'ترکیہ شام کی خودمختاری، سیاسی یکجہتی اور علاقائی سالمیت کے ساتھ اپنی وابستگی کو مضبوطی سے برقرار رکھتا ہے۔ ہم ایک مستحکم، محفوظ اور خوشحال شام کے لیے اپنے علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔'

 

دریافت کیجیے
اقوام متحدہ: "جبوتی کے ساحل پر فیری بوٹ حادثے میں 139 افراد جاں بحق، 84 لاپتہ
سعودی عرب کی ریاض میں وزارتی فورم میں بلا رکاوٹ توانائی کی فراہمی کی ضمانت
سعودی عرب: شاہ خالد ہوائی اڈے پر ایک اور مہلک حملہ، ایک شخص ہلاک 11 زخمی
ٹرمپ: کنگ خالد ہوائی اڈے پر حملہ ایک ’’خوفناک واقعہ‘‘ ہے۔
سعودی عرب: کنگ خالد ہوائی اڈے پر حوثی حملے میں 12 افراد ہلاک
روس: اودیسا بندرگاہ میں فوجی کارگو بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے
نوبل امن ایوارڈ یافتہ ناوی پیلے نے اپنا ایوارڈ بین الاقوامی جرائم کا نشانہ بننے والوں کے نام کیا
پاناما میں عمارتوں اور سڑکوں کو تباہ کرنے والے زلزلے کے بعد 'عظیم آفت' کا اعلان کر دیا گیا
کمشنر اقوام متحدہ کے روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں پر خدشات
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں کم از کم 38 افراد ہلاک، 100 سے زیادہ زخمی
چینی زبان بولنے والے ہیکر نے جنوبی کوریا کے بینکوں پر سائبر حملے کر دیئے
عراق نے اپنی کرنسی کی قدر کم کردی
اسرائیل: انتخابی کمیٹی نے نیتن یاہو کو جرمانہ کر دیا
مصر: صدر سیسی جنوبی کوریا پہنچ گئے
ماسکو یوکرین پر  بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے: زیلینسکی
بھارت: پولیس نے راہول گاندھی کو گرفتار کر لیا۔
حوثیوں کا دعوی: سعودی ہوائی اڈوں اور فوجی بیسوں پر ڈرون اور میزائل حملے کئے گئے ہیں۔
امریکہ: نضال ملک حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی
امریکی وزیر خارجہ اچانک آئس لینڈ پہنچ گئے
امریکہ: وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ جرمانوں کا نفاذ روک دیا