ایشیا
1 منٹ پڑھنے
انڈونیشیا"آتش فشاں پھوٹ پڑا،3 افراد ہلاک
جزیرہ ہالماہیرا میں شمالی ملوکو صوبے میں ماؤنٹ ڈوکونو آتش فشاں پھوٹ پڑا،جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے اور کم از کم 20 کوہ پیما پھنس گئے۔
انڈونیشیا"آتش فشاں پھوٹ پڑا،3 افراد ہلاک
انڈونیشیا

مقامی میڈیا کے مطابق، انڈونیشیا نے جمعہ کے روز ان کوہ پیماؤں کو بچانے کے لیے ایک آپریشن شروع کیا ہے جو آتش فشاں پھٹنے کے بعد وہاں پھنس گئے تھے۔

 اس واقعے میں اب تک تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ویب سائٹ 'ڈیٹک'کے مطابق، صوبہ شمالی مالوکو کے جزیرے ہالماہیرا پر واقع ماؤنٹ ڈوکونو  آتش فشاں اچانک پھٹ گیا۔

پولیس اہلکار ایرلچسن پاساریبو نے ویب سائٹ کو بتایا کہ تین افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سے دو غیر ملکی ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ "تقریباً 20 کوہ پیما اب بھی وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔"

حکام نے کوہ پیماؤں کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔

آتش فشاں جمعہ کی صبح تقریباً 7:41 بجے پھٹا، جس کے نتیجے میں دھوئیں اور راکھ کا بادل فضا میں تقریباً 10 کلومیٹر کی بلندی تک بلند ہوا۔

انڈونیشیا کی قومی ایجنسی برائے انسداد آفات(BNPB) نے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ ماؤنٹ ڈوکونو کے واقعے میں دو سیاحوں کی ہلاکت کا شبہ ہے۔

 

 

دریافت کیجیے
جاپان میں زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی
چین میں اوپر تلے دو زلزلے
چین ۔فلپائن سمندری تنازعہ، بیجنگ نے ویڈیو  جاری کر دی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
چین: طیارہ حادثے کے بعد ہلکے طیاروں کی پروازوں پر پابندی
ہمیں اگلے پانچ سالوں میں ہر سال دو جنگی جہاز بنانے چاہئیں:کم جونگ اُن
امید ہے امریکہ ہمیں اسلحہ فراہم کر دے گا: تائیوان
مصنوعی ذہانت کی تقسیم پر قریبی شراکت داری ضروری ہے:جنوبی کوریا
جنوبی کوریا کا مقامی جنگی طیارہ KF-21 آسمان کی بلندیوں پر
کیوبا نے معاشی بحالی اور بیورو کریسی کم کرنے کے لیے اصلاحات کا اعلان کردیا
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
فلپائن: زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 46 تک پہنچ گئی، بحالی کی کوششیں جاری
فلپائن: زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 41 تک پہنچ گئی
جنوبی فلپائن میں شدید زلزلہ  ہلاکتوں کی اطلاع
امریکہ  نے تائیوان کے لیے 14 بلین ڈالر کے اسلحے کی فروخت روک دی
چین اور امریکا نے ٹیرف کم کرنے پر اتفاق کر لیا
بریکس کے وزرائے خارجہ کااجلاس، ایران جنگ اور تیل کی قلت پر غور
تائیوان کا مسئلہ نہ سنبھالا گیا تو تصادم ہو سکتا ہے:چین
بھارت میں تیز ہواؤں کےجھکڑوں  نے 90 افراد کی جان لے لی
سابق تھائی وزیراعظم شیناواترا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا