سیاست
2 منٹ پڑھنے
نتن یاہو کو بڑا دھچکا: اسرائیلی پارلیمنٹ نے متان کہانا کو نیا اسپیکر منتخب کر لیا
یَشار پارٹی کے متان کہانا نے 19 عرب ارکانِ پارلیمنٹ کی حمایت سے نیتن یاہو کے امیدوار کو شکست دے دی
نتن یاہو کو بڑا دھچکا: اسرائیلی پارلیمنٹ نے متان کہانا کو نیا اسپیکر منتخب کر لیا
Netanyahu / Reuters Archive

اسرائیلی ارکانِ پارلیمنٹ نے متان کہانا کو کنیسٹ  یعنی اسرائیلی پارلیمنٹ کا نیا اسپیکر منتخب کر کے نیتن یاہو مخالف دھڑے کو واضح کامیابی دلائی ہے۔ اسے عبوری وزیر اعظم نیتن یاہو کے قانون سازی کے ایجنڈے کو روکنے کی جانب پہلا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

گادی آئزنکوٹ کی یَشار پارٹی سے تعلق رکھنے والے کہانا نے منگل کے روز 120 رکنی پارلیمنٹ میں 66 ووٹ حاصل کیے، جبکہ لیکوڈ پارٹی کے امیدوار اوفیر کاٹز کو 52 ووٹ ملے۔

یہ کامیابی یَشار، ٹوگیدر، یسرائیل بیتینو اور ڈیموکریٹس پر مشتمل ’’تبدیلی کے اتحاد‘‘ کی مشترکہ حمایت کے علاوہ مشترکہ فہرست اور متحدہ عرب فہرست رعام کی نمائندگی کرنے والے 19 ارکانِ پارلیمنٹ کی اہم حمایت سے حاصل ہوئی۔

موجودہ اسپیکر امیر اوہانا کو نیتن یاہو کی عبوری حکومت میں اسٹریٹجک امور کا وزیر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

پارلیمانی اجلاس کے دوران شدید بحث و تکرار اور ضابطہ جاتی رکاوٹیں دیکھنے میں آئیں، کیونکہ سبکدوش ہونے والے دائیں بازو کے حکومتی اتحاد نے بحث کا دورانیہ بڑھا کر ووٹنگ میں تاخیر کرنے کی کوشش کی۔

حکومتی اتحاد کے اندردراڑیں

لیکوڈ پارٹی کی جانب سے عرب ارکانِ پارلیمنٹ کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں سے خارج کرنے کا مطالبہ کیے جانے کے بعد لیکوڈ اور یَشار کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے۔

آئزنکوٹ اور کہانا نے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے نو ڈپٹی اسپیکرز کی تقرری کے منصوبے کی حمایت کی، جن میں دو عرب ارکان بھی شامل تھے۔

پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے آئزنکوٹ نے کہا کہ کہانا کا انتخاب تبدیلی کی حمایت کرنے والی اکثریت کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے شہریوں یا ارکانِ پارلیمنٹ کو مختلف طبقات میں تقسیم کرنے والے بیانیے کو مسترد کیا۔

عرب ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی اس نتیجے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مشترکہ فہرست کے سربراہ یوسف جبارین نے نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کو روکنے کے لیے اپنے اتحاد کے عزم کی تصدیق کی، جبکہ رکنِ پارلیمنٹ احمد طیبی نے اس ووٹنگ کو ’’اصلاح کی جانب پہلا قدم‘‘ قرار دیا۔

صدر اسحاق ہرزوگ نے گادی آئزنکوٹ کو 8 نومبر کو نئی مخلوط حکومت تشکیل دینے کے لیے 28 روزہ مینڈیٹ دیا تھا۔ اس دوران پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدے کا کنٹرول اپوزیشن کو حاصل ہونا، پارلیمانی کارروائی اور قانون سازی کے شیڈول پر اسے اہم اختیارات فراہم کرتا ہے۔

دریافت کیجیے
یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ بھی مشرق وسطی میں امریکی بحری جہازوں میں شامل ہو گیا
خواہ کچھ بھی ہو ترک قبرصی عوام کو تنہا نہِیں چھوڑیں گے:ایردوان
عسکری شاخ کے کمانڈر سمیر ابو یونس مارے گئے ہیں:حماس
اسلام آباد:اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس شروع
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 43 ویں سالگرہ
ٹرمپ سمیت اعلی امریکی حکام ایران کے نشانے پر ہیں:موساد
ٹرمپ،شی اور پوٹن چین میں ملاقات کریں گے:کریملن
آبنائے ہرمز اور مشرقِ وسطیٰ کے سمندری علاقوں میں 134 واقعات کی تصدیق، 25 جہاز ران ہلاک
تحقیق: یورپی یونین کے 11 رکن ممالک میں 71 فیصد افراد ’’یورپی فوج‘‘ کے قیام کے حامی
آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گیا
قبرصی ترکوں نے جس جدوجہد کے نتیجے میں اپنی ریاست قائم کی، وہ مستقبل میں بھی جاری رہے گی
ترکیہ اور قطر کے مابین اعلی سطحی اجلاس اور متعدد معاہدوں پر دستخط
عالمی رہنماؤں کے سیاسی عزم  نے ایک مثبت امید پیدا کی ہے: اردوعان
ہم، اسرائیل کے ساتھ اسلحہ تجارت ختم کرنا چاہتے ہیں: اوبووِچ
تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار