ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
دیرین گیوز خودکار زیرِ آب گاڑی گولجوک کے پانیوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی: آسیلسان
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
ڈیرنگوز ایک خود مختار زیرِ آب گاڑی ہے جسے اسیلسان نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ / TRT Haber

ترکیہ کی دفاعی صنعت آسیلسان کی "پانی کی گہرائیوں میں قومی آنکھ" کے مرکزی خیال کے ساتھ تیارہ کردہ "دیرین گیوز" DERİNGÖZ خودکار زیرِ آب گاڑی گولجوک کے پانیوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی۔

دیرین گیوز زیر آب گاڑی کو  مختلف نوعیت کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر  تیار کیا گیا ہے۔ اسے بارودی سرنگوں کے خلاف کارروائیوں، زیرِ آب موجود اہم  بنیادی ڈھانچے کے تحفظ، زیرِ آب پائپ لائنوں کی نگرانی، زیرِ آب تلاش اور بندرگاہوں کی حفاظت جیسے کاموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

خودکار طور پر مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھنے والا یہ نظام زیرِ آب خطرناک اور دشوار گزار علاقوں میں تلاش و نگرانی کی سرگرمیوں کو کم ترین انسانی مداخلت کے ساتھ سر انجام دینے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

آسیلسان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سےجاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ
"آسیلسان دیرین گیوز خودکار زیرِ آب گاڑی اس وقت  گولجوک کے پانیوں میں موجود ہے۔ ہم، اسے دیکھنے کے خواہش مند تمام زائرین کو TEKNOFEST Mavi Vatan میلے میں خوش آمدید کہتے ہیں"۔

زائرین دیرین گیوز کو، 20 سے 23 اگست کے دوران گولجوک شپ یارڈ کمانڈ میں منعقد ہ TEKNOFEST Mavi Vatan کے دوران ، قریب سے دیکھ سکیں گے۔ اس میلے میں TRT بھی ابلاغی شراکت دار کی حیثیت سے شامل ہے۔

دریافت کیجیے
زیمبیا کے صدر ہچیلیما کو دوسری بار منتخب کر لیا گیا
امریکی محارب بحری جہاز بیچ سمندر خراب ہو گیا
امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون علاقے کے لیے 'انتہائی اہم' ہے: جاپان
عمان امریکا-ایران مذاکرات کے آڑے آیا تو اس پر حملہ  کر دیں گے:ٹرمپ
ہنگری موٹروے پر بس حادثہ، ایک درجن سے زیادہ مسافر ہلاک
انڈونیشیا میں زلزلے کی تباہی،ترکیہ کا اظہار تعزیت
امریکہ۔جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقوں کا حجم کم کیا جائے: ٹرمپ
پوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے
کُشنر مصر کے بعد اسرائیل روانہ، نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے
مصر بھی 'مکہ معاہدے' میں شامل ہو سکتا ہے: اردوعان
ترکیہ کا "دہشت گردی سے پاک ترکیہ" اقدام مزید مضبوط اتحاد کی راہ ہموار کرے گا: قورطلمش
رومانیہ: ہسپانوی نیٹو جنگی طیارے نے ڈرون کو گرا دیا
ایران: آبنائے ہُرمز ایران کی تھی، ہے اور رہے گی
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی