نیا شام
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل کے امریکہ کی جانب سے مذمت کرنے سے انکار کے بعد سویدا پر نئے حملے
تشدد کے خاتمے کے لیے واشنگٹن اور انقرہ کی مدد سے طے پانے والے معاہدے کے بعد اسرائیل نے جنوبی شام میں سویدا کے قریب بمباری کی ۔
اسرائیل کے امریکہ کی جانب سے مذمت کرنے سے انکار کے بعد  سویدا پر نئے حملے
Povlačenje dolazi "nakon završetka vojne misije progona odmetnutih grupa" i slijedi dogovor između sirijske vlade i lokalnih druzijskih svećenika. / AA

سرکاری خبر رساں ایجنسی صناء  نے اطلاع دی ہے کہ  جمعرات کی شب ہونے والے والے حملے میں شہر کے مضافات کو نشانہ بنایا گیا، لیکن اس نے زخمیوں یا نقصان کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یہ نیا حملہ شام کی وزارت داخلہ کی جانب سے شہر میں جنگ بندی کے نئے معاہدے کی تصدیق کے ایک دن بعد ہوا ہے۔ اس معاہدے میں جنوبی صوبے کا مرکزی حکومت کے زیر انتظامیہ مکمل طور پر  انضمام  شامل ہے۔

اسرائیل دُرزی  معاشرے کے بہانے دمشق، سویدہ اور درہ جیسے علاقوں کو نشانہ بناتا ہے۔

امریکہ اسرائیلی حملوں کی حمایت نہیں کرتا

دریں اثنا، امریکہ نے جمعرات کو کہا کہ وہ شام میں اپنے اتحادی اسرائیل کے حملوں کی مخالفت کرتا ہے۔ یہ بیان واشنگٹن اور انقرہ کے تشدد کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے پر پہنچنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے صحافیوں کو بتایا کہ "امریکہ نے حالیہ اسرائیلی حملوں کی حمایت نہیں کی "ہم، موجودہ بحران سے نمٹنے اور دونوں خودمختار ریاستوں کے درمیان دیرپا معاہدے تک پہنچنے کے لیے اسرائیل اور شام کے ساتھ اعلیٰ سطح پر سفارتی  بات چیت کر رہے ہیں۔"

بروس نے اس بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ آیا امریکہ نے اسرائیل پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے یا وہ مستقبل میں ہونے والے حملوں کی مخالفت کرے گا۔

وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دمشق میں وزارت دفاع کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے حملوں کے بارے میں سوالات پر تشویش کا اظہار کیا۔

روبیو نے بعد میں ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اسرائیلی حملوں کا براہ راست ذکر  تو نہ   کیا لیکن تشدد کے بارے میں کافی  زیادہ تشویش کا اظہار کیا۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا  ہے کہ اس نے فرقہ وارانہ جھڑپوں کے بعد درزیوں کے نام پر  مداخلت کی ہے۔

بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے اسرائیل نے کئی بار شام کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے فون پر بات کی، جس کا مقصد شام کے نئے رہنما احمد شارع، ترکیہ اور سعودی عرب کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنا تھا۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے