مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
امریکہ نے عراق کو Bell 412EPX اور Bell 407M ہیلی کاپٹروں اور ان سے متعلقہ آلات کی فراہمی پر مشتمل 800 ملین ڈالر مالیت کی فوجی فروخت کی منظوری دے دی ہے
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
عراق-امریکہ / AP

امریکی  امور خارجہ نے  اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے عراق کو Bell 412EPX اور Bell 407M ہیلی کاپٹروں اور ان سے متعلقہ آلات کی فراہمی پر مشتمل 800 ملین ڈالر مالیت کی فوجی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

اس پیکیج میں ہیلی کاپٹر، GAU-19 تھری بیرل مشین گنز، راکٹ سسٹمز، الیکٹرو آپٹک/انفراریڈ سینسرز، میزائل لانچ ڈیٹیکشن سسٹمز، ریڈیوز، اسپیئر پارٹس اور گراؤنڈ سپورٹ کا سامان شامل ہے۔

وزارت کے بیان کے مطابق، اس فروخت کے پیکیج میں پائلٹ اور دیکھ بھال کی تربیت کے ساتھ ساتھ امریکی حکومت اور کنٹریکٹر کمپنیوں کی انجینئرنگ، تکنیکی اور لاجسٹک مدد بھی شامل ہے۔

وزارت نے یہ بھی بتایا کہ یہ مجوزہ فروخت ایک اسٹریٹجک پارٹنر کی  دفاعی  صلاحیت کو مضبوط بنا کر امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔

وزارت کے مطابق، اس پیکیج کا مقصد خاص طور پر عراق کی روٹری ونگ ٹرانسپورٹ ،جاسوسی اور فضا سے زمین پر ہدف بنانے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے تاکہ ملک کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی طاقت میں اضافہ کیا جا سکے۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیلی وزیر بن گویر نے فلسطینی خواتین قیدیوں کی تذلیل کی
فوجی تنصیب کو وسعت دینے کی خاطر فلسطینی زمین غصب کر لی
گرینڈ کینن میں اچانک شدت کے سیلاب کے بعد کم از کم 20 افراد لاپتہ
الجزائر: جنگلات کو قصداً جلانے والوں کو سزائے موت دی جائے
ترکیہ: اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی ہرزہ سرائی اسرائیلی حکومت کی فرسودہ ذہنیت کی عکاس ہے
شام کے جنوبی علاقوں پر اسرائیلی حملے
کینیڈا: اونٹاریو جھیل، آج اور ہمیشہ کے لیے اونٹاریو جھیل
ونیزویلا: امریکہ کے ساتھ توانائی کا معاہدہ 25 سال تک برقرار رہے گا
سوٹزرلینڈ: محفلِ موسیقی میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی
ترکیہ نے یوکرین کے سفیر کو طلب کر لیا
سوڈانی فوج نے بلو نائل کے محاذ پر اپنی ایک خاص بریگیڈ تعینات کردی
وزارت خارجہ کے ترجمان کیچیلی کا یونان کے حوالے سے بیان
ایران جنگ امریکی عسکری ذخائر کو ختم کر رہی ہے،  اس کی عالمی مزاحمت کو کمزور کر رہی ہے: رپورٹ
پیزشکیان: اگر امریکہ اسلام آباد معاہدے پر عمل کرتا ہے تو آبنائے ہرمز کھل سکتی ہے
یوکرین بڑے پیمانے کے ڈراون حملوں کے ساتھ روس کے روستوف علاقے کو نشانہ بنا رہا ہے