دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
برنٹ پیٹرول 70 سینٹ  یعنی  0.83 فیصد بڑھ کر فی بیرل 84.93  ڈالر تک چلا گیا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ 81 سینٹ یعنی  1.03 فیصد بڑھ کر فی بیرل 79.76  ڈالر تک جا  پہنچا ۔
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
برینٹ خام تیل کی قیمت 0312 جی ایم ٹی تک 70 سینٹ بڑھ کر 84.93 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ [فائل] / Reuters

امریکہ اور ایران کے خلیجی علاقوں میں حملوں میں تیزی آنے کے  بعد ، آبنائے  ہرمز  میں  تیل کی تجارت متاثر ہوئی اور بحرِ احمر میں مزید رسد میں خلل کا خدشہ بڑھ گیا، جس نے خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ کر دیا۔

برنٹ پیٹرول 70 سینٹ  یعنی  0.83 فیصد بڑھ کر فی بیرل 84.93  ڈالر تک چلا گیا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ 81 سینٹ یعنی  1.03 فیصد بڑھ کر فی بیرل 79.76  ڈالر تک جا  پہنچا ۔

دونوں بینچ مارکس نے اس ہفتے تقریباً 12 فیصد اضافہ کیا ہے۔ برنٹ مسلسل تین  ہفتوں سے  بلندی کی جانب مائل  ہے۔

یہ تازہ اضافہ اس کے بعد آیا کہ امریکہ نے بدھ کو ایران کے جنوبی ساحل کے قریب اہداف پر 2 فضائی حملے کیے اور جمعرات کو حملے جاری رکھے، جو امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق لگاتار چھٹی رات کے حملے تھے۔

دریں اثنا قطر کی وزارتِ دفاع نے کہا کہ اس کی مسلح افواج نے جمعہ کی صبح ایک ایرانی میزائل حملے کا سد باب کیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے اس  دوران میزائل کے ٹکڑے گرنے سے  ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے خبردار کیا کہ توانائی کی سلامتی ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے جمعرات کو واشنگٹن میں کونسل آن فارن ریلیشنز کے ایک پروگرام میں کہا: ' اگر حالات اگلے چند ہفتوں میں بہتر نہ ہوئے  تو ہمیں تشویش ہونی چاہیے ۔'

رسد سے متعلق خدشات میں اضافے پرتین ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ ایران نے اپنے حوثی حلیفوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر امریکی حملے ملک کے بجلی یا توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائیں تو وہ بحرِ احمر کی بحری تجارتی راہداری بند کرنے کی تیاری کریں۔

دریافت کیجیے
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
غزہ کی تباہی دل کو بھاتی ہے:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں گھروں کو آگ لگا دی
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر