مشرق وسطی
3 منٹ پڑھنے
امریکہ کے ایران کے جزیرہ قشم پر متعدد حملے
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے جواب میں بحرین میں امریکہ کے زیرِ انتظام ایک ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکہ کے ایران کے جزیرہ قشم پر متعدد حملے
Qeshm Island / Anadolu Agency (Wire)

امریکہ نے منگل کے روز آبنائے ہرمز میں واقع ایران کے جنوبی جزیرے قشم پر متعدد حملے کیے۔ ایران کے ایک مقامی عہدیدار نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA سے گفتگو کرتے ہوئے صوبہ ہرمزگان کے نائب گورنر احمد نفیسی نے کہا:’’امریکہ کی جانب سے جزیرہ قشم کے بعض مقامات پر کیے گئے حملوں میں رہائشی مکانات، تجارتی علاقوں یا بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔‘‘

نفیسی نے مزید کہا:’’جزیرہ قشم کی صورتِ حال قابو میں ہے۔ تمام امدادی، خدمات فراہم کرنے والے اور انتظامی ادارے مکمل طور پر ہائی الرٹ ہیں۔‘‘

IRNA نے اطلاع دی کہ منگل کی شام جزیرہ قشم میں پانچ سے چھ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اس سے قبل دن کے وقت ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے بحرین میں امریکہ کے زیرِ انتظام ایک ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ ویب سائٹ ’’سپاہ نیوز‘‘ نے اپنے بیان میں کہا:’’پاسدارانِ انقلاب کے جنگی ڈرونز نے آج صبح بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر امریکی افواج کے زیرِ استعمال ایک ریڈار سسٹم کو نشانہ بناتے ہوئے ایک درست اور کامیاب آپریشن کیا۔‘‘

بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ ’’امریکی فوجی ڈرونز کی جانب سے ایرانی فضائی حدود کی بار ہا خلاف ورزی‘‘ کے جواب میں کیا گیا۔

فروری کے اواخر میں مشرقِ وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے تہران آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت محدود کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران کا مؤقف ہے کہ جہازوں کو صرف انہی راستوں سے گزرنا چاہیے جن کی اجازت ایران نے دی ہو۔

ایران باقاعدگی سے ان جہازوں کو نشانہ بناتا رہا ہے جو اس کی اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس کے جواب میں امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی نافذ کر دی ہے اور آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی محفوظ گزرگاہ میں مدد فراہم کی ہے۔ معمول کے حالات میں دنیا کی مجموعی تیل کی رسد کا تقریباً پانچواں حصہ اسی آبنائے سے گزرتا ہے۔

تہران نے حالیہ ہفتوں میں آبنائے ہرمز میں متعدد جہازوں میں آگ لگنے کے واقعات کی اطلاع دی ہے۔ ان میں سے بیشتر واقعات کے بارے میں ایران کا دعویٰ ہے کہ جہاز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرائے تھے۔

ایرانی مسلح افواج نے منگل کے روز اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کے دوران تین تیل بردار جہاز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔

دوسری جانب امریکی فوج نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ اس نے اس آبی گزرگاہ کے تمام اہم بحری راستوں سے بارودی سرنگیں صاف کر دی ہیں۔

خطے میں امریکی فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرنے والی امریکی سینٹرل کمانڈ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ اس نے خلیجی ممالک کو موسمِ گرما سے اب تک آبنائے ہرمز کے راستے 1.5 ارب بیرل تیل برآمد کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

دریافت کیجیے
یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ بھی مشرق وسطی میں امریکی بحری جہازوں میں شامل ہو گیا
خواہ کچھ بھی ہو ترک قبرصی عوام کو تنہا نہِیں چھوڑیں گے:ایردوان
عسکری شاخ کے کمانڈر سمیر ابو یونس مارے گئے ہیں:حماس
اسلام آباد:اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس شروع
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 43 ویں سالگرہ
ٹرمپ سمیت اعلی امریکی حکام ایران کے نشانے پر ہیں:موساد
ٹرمپ،شی اور پوٹن چین میں ملاقات کریں گے:کریملن
آبنائے ہرمز اور مشرقِ وسطیٰ کے سمندری علاقوں میں 134 واقعات کی تصدیق، 25 جہاز ران ہلاک
تحقیق: یورپی یونین کے 11 رکن ممالک میں 71 فیصد افراد ’’یورپی فوج‘‘ کے قیام کے حامی
آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گیا
قبرصی ترکوں نے جس جدوجہد کے نتیجے میں اپنی ریاست قائم کی، وہ مستقبل میں بھی جاری رہے گی
ترکیہ اور قطر کے مابین اعلی سطحی اجلاس اور متعدد معاہدوں پر دستخط
عالمی رہنماؤں کے سیاسی عزم  نے ایک مثبت امید پیدا کی ہے: اردوعان
ہم، اسرائیل کے ساتھ اسلحہ تجارت ختم کرنا چاہتے ہیں: اوبووِچ
تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار