سیاست
2 منٹ پڑھنے
امریکہ اور ایران کے درمیان فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات نہیں کر رہا، واشنگٹن اقتصادی دباؤ میں اضافہ کر رہا ہے اور فوجی اختیارات کو بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: وائٹ ہاؤس
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد وائٹ ہاؤس کا ایک منظر، 2 مارچ 2026ء [فائل]۔ / Reuters

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ نے کہا ہے کہ فی الحال امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات نہیں ہو رہے۔

لیوٹ نے جمعرات کو فاکس نیوز کو بتایا، "ابھی مذاکرات ہو نہیں رہے، اور یہ تب تک جاری رہے گا جب تک صدر محسوس نہ کریں کہ ممکن ہے وہ بامعنی انداز میں میز  پر آئیں۔ ہم نے فی الحال ایسا کچھ نہیں دیکھا۔"

انہوں نے کہا کہ امریکہ اس کی بجائے ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، جس کے لیے وائٹ ہاؤس نے "آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ"  کے نام سے ایک قدم اٹھایا ہے۔ لیوٹ نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس  " تا حال تمام اختیارات میز پر ہیں۔"

لیوٹ نے مزید کہا، "ان کے فوجی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے لیے  ہم نے  'آپریشن ایپک فیوری'  سر انجام دیا ۔ اب ہمارے پاس ان کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے 'آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ' ہے۔"

"امریکہ  اصل میں آبنائے  ہرمز پر کنٹرول کر رہا ہے، جو صدر ٹرمپ اور امریکی فوج کی بدولت کھلا رہا ہے۔"

پاکستان اور قطر کی ثالثی کے بعد، جون میں امریکہ اور ایران نے تفاہم نامہ پر دستخط کیے، مگر ہرمز  کے حوالے سے اختلافات کے باعث اس کی عملی نوعیت رک گئی ہے۔

امریکہ نے پچھلے ماہ ایران پر عسکری حملے دوبارہ شروع کیے، جس کے جواب میں تہران نے واشنگٹن کے حامی عرب ممالک میں امریکی عسکری اثاثوں کو نشانہ بنایا۔

دریافت کیجیے
جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری
عراق:بین الاقوامی اتحاد 30 ستمبر تک ملک سے انخلا مکمل کر لے گا
نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، درجنوں افراد ہلاک اور لاپتہ
پاکستان، امریکہ۔ایران معاہدے کے لئے مزید 60 روزہ فائر بندی چاہتا ہے
صدر ایردوان کی معرکہ عظیم کی سالانہ یاد کے موقع پر خصوصی پوسٹ
ایردوان: "جب  ہمارے وطن، ریاست اور قوم کے مستقبل کی بات ہوتی ہے، ہم سر خم نہیں کرتے"
ترکیہ: اناطولیہ میں طاعون کے قدیم ترین شواہد
بنگلہ دیش کے کیمپوں میںمقیم مسلمانوں نے میانمار میں محفوظ واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا
ایرانی حملوں سے مبینہ طور پر مشرق وسطی میں امریکی انٹیلیجنس تنصیبات کو  بھاری نقصان پہنچا ہے
کیوبا- امریکا مذاکرات جمود کا شکار ہیں:ڈیاز کانیل
سعودی عرب اور فرانس: فلسطینی ریاست کے قیام کا اعادہ اور لبنان سے اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں 63 فیصد اضافہ
بنگلادیش "مکہ معاہدے" میں دلچسپی رکھتا ہے:ہمایوں کبیر
ہیٹی میں گینگ حملے میں 43 افراد ہلاک
امریکہ-ایران جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے: چین و اردن