دنیا
1 منٹ پڑھنے
ٹرکش ایئر لائنز نے بوئنگ 737 میکس طیاروں کا معاہدہ طے کر لیا
معاہدے پر صدر رجب طیب اردوان کے موجودگی میں دستخط کئے گئے۔ یہ ٹرکش ایئر لائن کی طرف سے بوئینگ کو دیا گیا اب تک کا سب سے بڑا آرڈر ہے
ٹرکش ایئر لائنز نے بوئنگ 737 میکس طیاروں کا معاہدہ طے کر لیا
معاہدے کو ترک صدر رجب طیب اردوان کی موجودگی میں حتمی شکل دی گئی۔ / َAA

ٹرکش ایئر لائنز نے 150 بوئنگ 737 MAX طیاروں کی خریداری کا معاہدہ مکمل کر لیا ہے۔ یہ بوئنگ کو دیا گیا اب تک کا سب سے بڑا سنگل آئل ایئر کرافٹ آرڈر ہے۔

 مذاکرات کے بعد طے پانے والا یہ معاہدہ، مختصر اور درمیانے فاصلے کے فلائٹ نیٹ ورک کی مضبوطی کی خاطر، ائیرلائن کی طویل مدتی ترقی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ معاہدے کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان کی موجودگی میں حتمی شکل دی گئی۔

 معاہدے کے دائرہ کار میں، ترکش ایئرلائنز نے 100 بوئنگ 737-8 طیاروں کا  آرڈر دیا اور 50 اضافی بوئنگ 737 MAX طیاروں کا موقع  حاصل کیا ہے۔ معاہدہ ایئرلائن کو بڑی صلاحیت والے بوئنگ 737-10 ماڈل میں تبدیل کرنے کی لچک دے کرفضائی بیڑے کو مسافروں کی طلب کے مطابق شکل دینے کی اجازت دیتا ہے۔

 ترکش ایئر لائن کے بورڈ ممبر مرات شیکر نے اس معاہدے کو بیڑے کی توسیعی حکمت عملی کے مطابق ایک اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ نئے طیارے استنبول  سے کی جانے والی پروازوں کو زیادہ موئثر بنائیں گے۔

دریافت کیجیے
برطانوی وزیر اعظم: ہم غزہ اور مغربی کنارے کی موجود صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے
وزیر فیدان نے ترکیہ-شام-سعودی عرب وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کی
جنوبی کوریا: ہم، شمالی کوریا کو امن اور تعاون کی دعوت دیتے ہیں
گوتریش: دو ریاستی حل کے نظریے کو 'ہماری نظروں کے سامنے' مٹایا جا رہا ہے
ایردوان: ریاستِ فلسطین کو مسخ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی
صدر ایردوان کا اقوام متحدہ میں خطاب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر ایجنڈے کا موضوع بن گیا
ایرانی اسپیکر "ٹرمپ کو ایک بنیادی تہذیب، قومی اور مذہبی مزاحمت کا سامنا ہے"
ترکیہ اور امریکہ نئی نسل کے ری ایکٹر  معاہدے کے ساتھ جوہری تعاون میں گہرائی لا رہے ہیں
یورپی یونین: بحیرہ احمر میں متعین جنگی جہازوں کی تعداد بڑھائی جائے
160 سے زیادہ کھلاڑیوں کی آئرلینڈ-اسرائیل فٹبال میچ کے بائیکاٹ کی اپیل
جاپان میں طوفان 'دوژان' کے اثرات سے 4 افراد ہلاک
ترکیہ: بیان جعلی ہے
برطانیہ، سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کرے گا: برنہیم
ایردوان، ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات میں CAATSA معافی اور S-400 کے حل کو آگے بڑھائیں گے، فیدان
چینی صوبے گوانگ دونگ میں ایک ٹیکسٹائل ورکشاپ میں آگ لگنے سے 8 محنت کش ہلاک