یوگنڈا میں 36 لاکھ افراد کو خوراک کے شدید عدم تحفظ کا سامنا ہے اور خدشہ ہے کہ فروری سے جون 2027 کے دوران یہ تعداد بڑھ کر 44 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
یوگنڈا میں اقوام متحدہ کے نمائندے 'کار لیونارڈ زولو' نے دارالحکومت کمپالا میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ملک میں غذائی عدم تحفظ کی سنگینی کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔
زولو نے کہا ہے کہ اپریل 2026 سے مارچ 2027 کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 4 لاکھ 65 ہزار 900 بچوں اور حاملہ یا دودھ پلانے والی 2 لاکھ 46 ہزار 300 عورتوں کو شدید غذائی قلت کے باعث علاج کی ضرورت ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ 'کراموجا' کے ذیلی علاقے کے رہائشی، مہاجرین اور مہاجرین کی میزبانی کرنے والی مقامی آبادی ان طبقات میں شامل ہیں جو غذائی عدم تحفظ سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
زولو کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے بحرانوں، زرعی پیداوار میں کمی، خوراک کی بلند قیمتوں اور بیماریوں نے غذائی تحفظ اور غذائیت کی صورتحال کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
انہوں نے ملک میں 36 لاکھ افراد کو خوراک کے شدید عدم تحفظ کا سامنا ہونے کا ذکر کیا اور خبردار کیا ہےکہ فروری سے جون 2027 کے دوران یہ تعداد بڑھ کر 44 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

















