دنیا
2 منٹ پڑھنے
سویڈن: سرکاری ملازمین 'چیٹ جی پی ٹی' اور 'کلاوڈ' استعمال نہیں کریں گے۔
سیکیورٹی خدشات کے باعث سرکاری ملازمین، دفتری کمپیوٹروں پر،'چیٹ جی پی ٹی' اور 'کلاوڈ' کا استعمال نہیں کریں گے۔
سویڈن: سرکاری ملازمین 'چیٹ جی پی ٹی' اور 'کلاوڈ' استعمال نہیں کریں گے۔
سویڈن میں سرکاری ملازمین مصنوعی ذہانت کے ٹولز چیٹ جی پی ٹی اور کلاڈ کا استعمال نہیں کریں گے

سویڈن حکومت کے ملازمین، دفتری کمپیوٹروں پر،'چیٹ جی پی ٹی' اور 'کلاوڈ' کا استعمال نہیں کریں گے۔

سویڈن حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق سرکاری ملازمین دفتری کمپیوٹروں پر  اوپن اے آئی کے مصنوعی ذہانت  ٹُول 'چیٹ جی پی ٹی'  اور امریکی مصنوعی ذہانت کمپنی 'اینتھروپک'کے تیار کردہ 'کلاوڈ' ماڈل کے مختلف ورژن استعمال نہیں کریں گے۔ یہ فیصلہ حساس معلومات سے متعلق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 2026 کے آغاز میں کی گئی ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ سرکاری فرائض کی انجام دہی میں مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارموں کا استعمال بعض مسائل کا باعث بن رہا ہے۔

حکومتی ملازمین آئندہ  سے اپنے دفتری کمپیوٹروں پر اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی اور امریکی کمپنی اینتھروپک کے تیار کردہ کلاوڈ ماڈل کے مختلف ورژن استعمال نہیں کر سکیں گے۔

 حکام نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حساس معلومات سے متعلق سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومتی ملازمین مصنوعی ذہانت سے استفادہ تو کر سکیں گے تاہم اس کے لیے مزید سخت نگرانی و کنٹرول اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں یہ پابندی اسی ہفتے سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔

سویڈش ذرائع ابلاغ کی خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سویڈن کے ٹیکس ادارے اور قومی نگہداشت بورڈ میں بھی چیٹ جی پی ٹی اور کلاوڈ کے استعمال پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

دریافت کیجیے
عرب اتحاد، یمن میں حوثیوں کے 5 سرنگ نما گوداموں، 6 لانچنگ پیڈ اور 1میزائل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے
روس اور یوکرین سے رات بھر کے حملوں میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات
برازیل: لولا دا سلوا نے میدان مار لیا
ترکیہ۔آرمینیا سرحد پر واقع آنی پُل کا ٹینڈر منظور ہو گیا
روس: یوکرین کے لاجسٹک مراکز اور مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے
ازبکستان نے ایرانی سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کر لیا
اسرائیل نے ’’نسلی صفائی‘‘ پالیسی کو الخلیل تک پھیلا دیا ہے
اٹلی اور اسپین میں احتجاجی مظاہرے، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
نائیجیریا: مسلح حملہ، 20 افراد ہلاک
اسرائیل میں ہزاروں افراد کی شرکت سے احتجاجی مظاہرہ
ایران پر حملہ 'کل' ہی ہو سکتا ہے: ٹرمپ
امریکہ: مسلّح حملے میں 12 افراد زخمی ہو گئے
ایردوان: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو زیادہ منصفانہ اور جامع بنایا جانا چاہیے
چار فلپائنی فضائیہ کے پائلٹ تربیتی مشق کے دوران فضاء میں تصادم کے نتیجے میں ہلاک
ترکیہ نے اردن میں چرچ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی