ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترک دفترِ خارجہ کی طرف سے ملادچ کے لیے آخری رسومات کے خصوصی اہتمام پر رد عمل
سربرنِتسا قتلِ عام، انسانیت سوز جرائم اور جنگی جرائم کے مرتکب راتکو ملادچ کو عزت و احترام دینا ،  ارتکاب شدہ سنگین جرائم اور جھیلے گئے انسانی المیے کی نفی کے معنی میں آتا ہے جو کہ  قابلِ قبول
ترک دفترِ خارجہ کی طرف سے ملادچ کے لیے آخری رسومات کے خصوصی اہتمام پر رد عمل
"راتکو ملادچ"

وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کییچلی نے سوشل میڈیا پر سربرنِتسا قتلِ عام کے سب سے بڑے ذمہ داروں میں سے 'بوسنیا کا قصّاب' کے لقب سے معروف راتکو ملادچ کے لیے آخری رسومات کے اہتمام کے حوالے سے ایک  پوسٹ  جاری کی۔

پوسٹ میں کیچیلی نے کہا کہ "سربرنِتسا قتلِ عام، انسانیت سوز جرائم اور جنگی جرائم کے سلسلے میں بین الاقوامی عدالتوں کی جانب سے قطعی طور پر سزا یافتہ راتکو ملادچ کو عزت و احترام دینا ،  ارتکاب شدہ سنگین جرائم اور جھیلے گئے انسانی المیے کی نفی کے معنی میں آتا ہے جو کہ  قابلِ قبول نہیں ہے۔"

اس نے  امن و مفاہمت کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

کیچیلی نے اشارہ کیا کہ ان عدالتوں کے فیصلوں کو رد کرنا یا سزا یافتہ مجرمین کو ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی کوششیں متاثرین اور اُن کے قریبی رشتے داروں کےکرب  کو مزید گہرا کررہی  ہیں، اور یہ برسوں سے علاقے میں امن و مفاہمت کے لیے مصمم ارادے سے جاری کوششوں کو نقصان پہنچا رہی  ہیں۔

کیچیلی نے کہا کہ خطہ بلقان ماضی سے ضروری  سبق  حاصل  کرے  تا کہ  مل جُل کر ایک پرامن، خوشحال اور مشترکہ مستقبل تعمیر کیا جائے۔ انہوں نے خاص طور پر سربرنِتسا قتلِ عام کے مقتولین کو احترام کے ساتھ یاد کیا اور بوسنیا کی جنگ کے دوران جان بحق ہونے والے تمام بےگناہ لوگوں کے لیے تعزیت اور اُن کے اہلِ خانہ کے درد میں  برابر کے شریک ہونے کا اظہار کیا۔

 

دریافت کیجیے
یمن: مسلّح افواج کے حوثیوں پر 13 فضائی حملے
ترکیہ اور 7 دیگر ممالک کی طرف سے اسرائیل کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی منصوبوں کی مذمت
ہم پر پابندیاں لگانے سے امریکہ کو زیادہ نقصان ہوگا:ایران
امریکی وفد کی روسی صدر سے ملاقات
اسرائیل کی جنوبی شام پر بمباری
یمنی فوج کا شمالی الجوف میں حوثی فوجی کیمپ پر حملہ
آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا آپریشن بند کر دیا گیا
ایران:امریکی حملوں کی مذمت،جوابی کاروائی کی دھمکی
یوکرین: ہم اگلے ہفتے اپنے آپریشن کو صورتحال کے مطابق ڈھال کر روسی ہوائی حدود میں دوبارہ کریں گے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک