جرمنی کے صوبہ زیریں ساکسونیاکےنیوسٹاد ایم روب برگ شہر میں ایک گاڑی کے جان بوجھ کر شہریوں پر چڑھانے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد زخمی ہو گئے۔
جرمن نیوز ایجنسی (DPA) نے ہانوور کے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ہانوور کے قریب واقع نیوسٹاد ایم روب برگ میں گزشتہ شب ایک شخص نے گاڑی کو ہجوم پر چڑھا دیا۔
جائے وقوعہ کے قریب ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے گاڑی کو روکنے کے لیے اس پر فائرنگ کی۔
گاڑی میں سوار مشتبہ افراد، جن کی تعداد کا تاحال علم نہیں ہو سکا، جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے شروع کردہ کارروائی تا حال کامیاب نہیں ہو سکی۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ مشتبہ افراد نے ہجوم کو حادثاتی طور پر نہیں بلکہ غالباً خاص طور پر نشانہ بنایا؛ اس واقع میں 4 سے 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے بعض شدید زخمی ہیں۔"

















