ملائیشیا کی حکومت نے کہا ہے کہ "ہم، میانمار حکومت سے وضاحت طلب کریں گے" ۔
روزنامہ فری ملائیشیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن نے کہا ہے کہ "ہمیں، وطن واپس بھیجے گئے سینکڑوں شہریوں کو میانمار فوج کی طرف سے حراست میں لئے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ ملائیشیا ،میانمار حکومت سے اس معاملے کی وضاحت طلب کرے گا"۔
محمد حسن نے کہا ہے کہ ’’ اگر ابھی بھی 300 افراد کے زیرِ حراست ہونے کی خبریں موجود ہیں تو ہم میانمار کی حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ وہ صورتحال کی وضاحت کرے۔‘‘
انہوں نے کہا ہے کہ میانمار نے ان افراد کی سلامتی کی ضمانت دی تھی لہٰذا ملائیشیا میانمار میں متعین اپنے ناظم الامور سے ان الزامات کی تحقیقات کرنے کے لیے کہے گا۔
اطلاعات کے مطابق 4 اکتوبر کو میانمار کے 1,476 شہری ینگون شہر پہنچے تھے۔ توقع ہے کہ مزید 3,524 مہاجرین کو بھی ان کے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔

















