ال نینو کی واپسی عالمی موسمی شدت میں اضافے کر سکتی ہے
اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ جون اور اگست کے درمیان ایل نینو کے ابھرنے کا 80 فیصد امکان ہے، جبکہ کم از کم نومبر تک اس کے جاری رہنے کا امکان 90 فیصد سے زیادہ ہے
ال نینو کی واپسی عالمی موسمی شدت میں اضافے کر سکتی ہے
[FILE] ڈبلیو ایم او نے خبردار کیا ہے کہ ایل نینو خشک سالی کو مزید سنگین بنا سکتا ہے، کچھ خطوں میں شدید بارشوں کا باعث بن سکتا ہے، اور زمین اور سمندر پر ہیٹ ویوز کی شدت میں اضافہ کر سکتا ہے۔

عالمی محکمہ موسمیات نے منگل کو کہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں "ایل نینو" کی صورتحال پیدا ہونے کی توقع ہے، جس سے دنیا بھر میں شدید موسمی واقعات کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جائے گا۔

اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ جون اور اگست کے درمیان ایل نینو کے ابھرنے کا 80 فیصد امکان ہے، جبکہ کم از کم نومبر تک اس کے جاری رہنے کا امکان 90 فیصد سے زیادہ ہے۔

ایل نینو، دراصل "ایل نینو-سدرن آسلیشن" کا گرم مرحلہ ہے، جو کہ ایک قدرتی طور پر پایا جانے والا موسمی نمونہ ہے۔ اس کی خصوصیت وسطی اور مشرقی استوائی بحر الکاہل میں سمندر کی سطح کا درجہ حرارت اوسط سے زیادہ ہونا ہے۔ یہ عام طور پر ہر دو سے سات سال بعد پیدا ہوتا ہے اور تقریباً 9 سے 12 ماہ تک برقرار رہ سکتا ہے۔

یہ موسمی صورتحال دنیا بھر میں بارشوں اور درجہ حرارت کے نمونوں کو تبدیل کرنے اور شدید موسمی حالات کو مزید تیز کرنے کے لیے جانی جاتی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کرتے ہوئے کہا: "سائنس واضح ہے: 90 فیصد یقین کے ساتھ ایل نینو آنے والے مہینوں میں ہماری دہلیز پر پہنچ رہا ہے۔ یہ گرم ہوتی ہوئی دنیا کی آگ پر تیل چھڑکنے کا کام کرے گا۔"

عالمی محکمہ موسمیات کی سیکرٹری جنرل سیلیسٹ ساؤلو نے کہا کہ پیدا ہونے والا ایل نینو خشک سالی کو مزید خراب کر سکتا ہے، کچھ خطوں میں شدید بارشوں کا سبب بن سکتا ہے، اور زمین و سمندر پر گرمی کی لہروں کی کثرت اور شدت میں اضافہ کر سکتا ہے۔

2023-24 میں آنے والا آخری ایل نینو اب تک ریکارڈ کیے گئے پانچ سب سے طاقتور ترین واقعات میں شامل تھا، جس نے 2024 میں عالمی سطح پر ریکارڈ توڑ درجہ حرارت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

دریافت کیجیے
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا