ترکیہ آفات و ہنگامی حالات کے ادارےکے مطابق، ہفتے کی صبح سویرے ترکیہ کے مشرقی صوبہ ملاتیا میں 5.0 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
آفاد کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6:20 بجے آیا، اور اس کا مرکزضلع بطال غازی تھا جس کی گہرائی 15.59 کلومیٹر بتائی گئی۔
یہ جھٹکے پڑوسی صوبوں الاآزی، ادیامان، تونجیلی، اور شانلی عرفا میں بھی محسوس کیے گئے۔
ادارے کا کہنا کہ زلزلے کے فوری بعد نقصان یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ماحولیات، شہری ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مراد قورم نے ترکیہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم NSosyal پر بھی لکھا ہے کہ : " ضلع بطال غازی میں زلزلے کے بعد اب تک کوئی منفی نتیجہ سامنے نہیں آیا، لیکن ہم تمام رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔"












