دنیا
1 منٹ پڑھنے
اندونیشیا میں 13 ستمبر کو غرقاب ہونے والی فیری میں سوار 52 افراد کی لاشیں بازیاب
جب فیری بوٹ میں 108 افراد کو بچا لیا گیا تھا، تو 83 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔
اندونیشیا میں 13 ستمبر کو غرقاب ہونے والی فیری میں سوار 52 افراد کی لاشیں بازیاب
(آرکائیو) انڈونیشیا میں 13 ستمبر کو الٹنے والی فیری سے 52 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں

انڈونیشیا میں 13 ستمبر کو غرقاب ہونے والی  فیری میں موجود 52 افراد کی لاشیں کئی دنوں بعد بازیاب ہو گئیں۔

انڈونیشیا نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ محمد شافیلی نے بتایا کہ غوطہ خوروں نے فیری کے شیشے توڑ کر لاشوں تک رسائی حاصل کی۔

شافیلی نے بتایا کہ سمندر کی سطح سے تقریباً 30 میٹر نیچے موجود فیری میں 52 افراد کی لاشیں ملی ہیں  اور امدادی کام جاری ہیں۔

بورنئو کے ایک ہسپتال میں منتقل کی گئی لاشیں شناخت کے عمل کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کی جائیں گی۔

سورابایا سے مشرقی جاوا جانے والی فیری سے رابطہ 13 ستمبر کو منقطع ہوا تھا، بعد میں فیری  کے غرقاب ہونے کا تعین ہوا تھا۔

فیری میں سوار 108 افراد کو بچا لیا گیا تھا، جبکہ 83 افراد لاپتہ بتائے گئے تھے۔

17 ہزار سے زیادہ جزیروں پر مشتمل انڈونیشیا میں کشتیاں اور  فیری  بوٹس  آمد و رفت کا ایک عام ذریعہ ہیں۔

 

دریافت کیجیے
برطانوی وزیر اعظم: ہم غزہ اور مغربی کنارے کی موجود صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے
وزیر فیدان نے ترکیہ-شام-سعودی عرب وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کی
جنوبی کوریا: ہم، شمالی کوریا کو امن اور تعاون کی دعوت دیتے ہیں
گوتریش: دو ریاستی حل کے نظریے کو 'ہماری نظروں کے سامنے' مٹایا جا رہا ہے
ایردوان: ریاستِ فلسطین کو مسخ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی
صدر ایردوان کا اقوام متحدہ میں خطاب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر ایجنڈے کا موضوع بن گیا
ایرانی اسپیکر "ٹرمپ کو ایک بنیادی تہذیب، قومی اور مذہبی مزاحمت کا سامنا ہے"
ترکیہ اور امریکہ نئی نسل کے ری ایکٹر  معاہدے کے ساتھ جوہری تعاون میں گہرائی لا رہے ہیں
یورپی یونین: بحیرہ احمر میں متعین جنگی جہازوں کی تعداد بڑھائی جائے
160 سے زیادہ کھلاڑیوں کی آئرلینڈ-اسرائیل فٹبال میچ کے بائیکاٹ کی اپیل
جاپان میں طوفان 'دوژان' کے اثرات سے 4 افراد ہلاک
ترکیہ: بیان جعلی ہے
برطانیہ، سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کرے گا: برنہیم
ایردوان، ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات میں CAATSA معافی اور S-400 کے حل کو آگے بڑھائیں گے، فیدان
چینی صوبے گوانگ دونگ میں ایک ٹیکسٹائل ورکشاپ میں آگ لگنے سے 8 محنت کش ہلاک