اسپیس ایکس دنیا کی سب سے بڑی خلائی بندرگاہ تعمیر کرے گی
ایک بیان کے مطابق، یہ تنصیب ورمیلیون پیرش  میں تعمیر کی جائے گی اور اسے سالانہ ہزاروں خلائی پروازوں کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا
اسپیس ایکس دنیا کی سب سے بڑی خلائی بندرگاہ تعمیر کرے گی
اسپیس ایکس / AP

حکام نے اعلان کیا ہے کہ اسپیس ایکس  امریکہ کی ریاست لوزیانا  میں دنیا کی سب سے بڑی خلائی بندرگاہ  کی تعمیر کے لیے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

لوزیانا اکنامک ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منگل کے روز جاری کیے گئے بیان کے مطابق، یہ تنصیب ورمیلیون پیرش  میں تعمیر کی جائے گی اور اسے سالانہ ہزاروں خلائی پروازوں کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ یہ منصوبہ اگلے 10 سالوں میں براہ راست 3,000 ملازمتیں پیدا کرے گا، اور یہاں اوسط سالانہ تنخواہ 92,600 ڈالر ہو گی۔

گورنر جیف لینڈری نے کہا کہ  آج لوزیانا کے لیے ایک انتہائی اہم لمحہ ہے، اور انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ریاست کو خلائی پروازوں کی اگلی سرحد کے مرکز میں لا کھڑا کرے گا۔

یہ پیش رفت اسپیس ایکس کا چوتھا اور سب سے بڑا لانچ سینٹر ہو گی، اور یہ کمپنی کے مکمل طور پر دوبارہ استعمال کے قابل اگلی نسل کے لانچ سسٹم اسٹارشپ پر مشتمل مشنز کی توسیع میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔

پوری صلاحیت پر پہنچنے کے بعد اس سائٹ پر پانچ لانچ کمپلیکس ہونے کی توقع ہے، جن میں سے ہر ایک میں دو لانچ پیڈ اور ایک پروپیلنٹ فیلڈ شامل ہو گی۔

 

 

دریافت کیجیے
ترکیہ: بائیکار  نے چھٹا سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا۔
فرانس میں مظاہروں کے دوران واقعات میں 2 افراد ہلاک
سرگن یالچین قومی فٹبال ٹیم کے کوچ بن گئے
ترکیہ -لیبیا معاہدہ،ترک دفتر خارجہ کا خیر مقدم
ایران: "ہمارے ملک سے افزودہ یورینیم کا ایک گرام تک باہر نہیں بھیجا جائے گا"
مسک نے یوکرینی فوج کے زیرِ استعمال اسٹارلنک سروس کی رفتار محدود کر دی
امریکہ: ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور میں 3 لاکھ ویزے منسوخ کئے ہیں۔
ترک وزیر دفاع قطر روانہ، دفاعی صنعتی معاہدے پر دستخط کریں گے
ایرانی پاسدارانِ انقلاب:" آبنائے ہرمز میں ایک امریکی MQ-9 ڈرون کو گرا دیا گیا ہے"
امریکہ: جے ڈی وینس نے نیتن یاہو کی حمایت سے انکار کردیا
کولومبیا:سونے کی کان پر تودہ گر گیا،14 افراد ہلاک متعدد زخمی
پوٹن اور شی پنگ سے ملاقات ہو سکتی ہے:ٹرمپ
ہمیں ایک کام ختم کرنا ہے ٹرمپ: نیتین یاہو
سوڈان: بس اسٹاپ پر ڈرون حملہ، 80 افراد ہلاک
یورپ کی بد امنی میں روس کا ہاتھ،کریملن نے مضحکہ خیز قرار دے دیا