دنیا
2 منٹ پڑھنے
اوپن اے آئی کی حکومتی ویب سائٹ میں مداخلت "ناقابل قبول" ہے: البانیز
آسٹریلیا کی حکومتی ویب سائٹ میں اوپن اے آئی کی مداخلت "ناقابل قبول" سکیورٹی کی خلاف ورزی ہے: اینتھونی البانیز
اوپن اے آئی کی حکومتی ویب سائٹ میں مداخلت "ناقابل قبول" ہے: البانیز
آسٹریلیا اوپن اے آئی کی جانب سے سرکاری ویب سائٹ کی خلاف ورزی کی تحقیقات کر رہا ہے۔ / Reuters

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ آسٹریلیا  کی حکومتی ویب سائٹ میں اوپن اے آئی کی مداخلت "ناقابل قبول" سکیورٹی کی خلاف ورزی ہے۔

اوپن اے آئی کی طرف سےآسٹریلیا کی سرکاری صحت ویب سائٹ میں مداخلت کے بعد  انتھونی البانیز  نےاوپن اے آئی کے منتظمِ اعلیٰ ' سیم آلٹمین 'سے بات کی اور اس مداخلت کو "ناقابل قبول" سکیورٹی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاسوں کے دوران صحافیوں سے بات چیت میں البانی نے تصدیق کی ہے  کہ خود مختار مصنوعی ذہانت نے جون میں قومی صحت کے شعبہ اعدادوشمار کی عوامی اور خفیہ فائلوں تک رسائی حاصل کی۔ لیکن اوپن اے آئی نے 10 ستمبر کو  ایک عام عوامی ای میل ایڈریس پر ای میل بھیجنے سے پہلے تک کینبرا انتظامیہ کو  اس صورت حال کے بارے میں مطلع نہیں کیا۔

البانیز نے کہا کہ "آج، میں نے اوپن اے آئی کے منتظم اعلیٰ  سیم آلٹ مین سے اس واقعے کے بارے میں آسٹریلیا کے سنگین خدشات کا اظہار کرنے کے لیے بات کی۔ میں نے کمپنی کو حکومت کو مطلع کرنے میں اتنا وقت لگانے  اپنی مایوسی کا بھی اظہار کیا ہے"۔

 حفاظتی رکاوٹوں پر قابو پانا

 البانیز نے وضاحت کی کہ اوپن اے آئی پروگرام محدود سرکاری ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرکے صحت کی تحقیق کر رہا تھا۔ جب پروگرام کو بلاک کر دیا گیا، تو اس نے اس رکاوٹ کو دور کرنے کے طریقے تلاش کیے۔ میرے خیال میں اوپن اے آئی کو احساس ہے کہ انہیں بہتر اصول و ضوابط کی ضرورت ہے۔ یہ ممنوعہ علاقوں میں داخل ہونے والا ایک تحقیقی منصوبہ تھا ۔

آسٹریلوی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا  ہےکہ "تحقیقات جاری ہیں" اور کہا کہ وسیع تر نیٹ ورک کی خلاف ورزی یا ذاتی ڈیٹا کی چوری کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ اندرونی تشخیص کے بعد، OpenAI نے تسلیم کیا ہے کہ اس کے سسٹم مطلوبہ حدود  سے باہر ہو گئے ہیں۔ سان فرانسسکو میں قائم کمپنی نے کہا  ہےکہ "اس عمل کے دوران، ہمارے ماڈوں نے ایسی حرکتیں کیں جن کا ہم ارادہ نہیں رکھتے تھے۔

دریافت کیجیے
ٹرکش ایئر لائنز نے بوئنگ 737 میکس طیاروں کا معاہدہ طے کر لیا
سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کی ویٹو پاور ختم کی جائے: سانچیز
فلسطین: "پوری دنیا تک ہمارے عوام کی آواز پہنچنے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی"
جنوبی افریقہ: مسلّح حملہ، 11 افراد ہلاک
برطانوی وزیر اعظم: ہم غزہ اور مغربی کنارے کی موجود صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے
جنوبی کوریا: ہم، شمالی کوریا کو امن اور تعاون کی دعوت دیتے ہیں
گوتریش: دو ریاستی حل کے نظریے کو 'ہماری نظروں کے سامنے' مٹایا جا رہا ہے
صدر ایردوان کا اقوام متحدہ میں خطاب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر ایجنڈے کا موضوع بن گیا
یورپی یونین: بحیرہ احمر میں متعین جنگی جہازوں کی تعداد بڑھائی جائے
جاپان میں طوفان 'دوژان' کے اثرات سے 4 افراد ہلاک
برطانیہ، سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کرے گا: برنہیم
چینی صوبے گوانگ دونگ میں ایک ٹیکسٹائل ورکشاپ میں آگ لگنے سے 8 محنت کش ہلاک
روس: دورانِ جنگ انتخابات، حزبِ اقتدار پارٹی کی واضح برتری
امریکہ: چین کے ساتھ مذاکرات "بہت کامیاب" رہے ہیں
امریکہ نے یوکرین کے لیے  $2.68 بلین کے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی