دنیا
2 منٹ پڑھنے
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
لائبیریا کے پرچم بردار اور مارشل جزائر کے پرچم بردار دو تیل بردار ٹینکروں پر بحیرۂ اسود میں سی پی سی کے ٹرمینل کے قریب ڈرون حملے
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
قازقستان کے شہر اتیراؤ کے قریب کیسپین پائپ لائن کنسورشیم (سی پی سی) کے ایک نئے پمپنگ اسٹیشن کا بیرونی منظر، 12 اکتوبر 2017ء۔

بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم 'CPC' نے آج بروز اتوار جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لائبیریا کے پرچم بردار  ASIA اور مارشل جزائر کے پرچم بردار NISSOS IOS نامی دو تیل بردار ٹینکروں کو بحیرۂ اسود میں اس کے ٹرمینل کے قریب ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سی پی سی کے مطابق حملے کے بعد تیل  بھرائی کی تمام کاروائیاں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔

کنسورشیم نے کہا ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان یا تیل کا اخراج نہیں ہوا، تاہم ASIA ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، جسے ہنگامی امدادی ٹیموں نے بجھا دیا۔

سی پی سی نے اس حملے کی مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قانون کے تحت محفوظ ایک شہری تنصیب پر ہونے والا پانچواں "براہِ راست حملہ" قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم میں روس، امریکہ، قازقستان اور مغربی یورپ کے متعدد ممالک کی بڑی ایندھن اور توانائی کمپنیاں شامل ہیں۔ کمپنی کی تنصیبات اور سی پی سی کے بحری ٹرمینل پر موجودسِول جہازوں پر حملہ کنسورشیم کے رکن ممالک کے مفادات پر بھی حملہ ہے۔"

پابندیوں سے مستثنیٰ کنسورشیم

کنسورشیم نے کہا  ہےکہ اس پر کبھی بھی بین الاقوامی پابندیاں عائد نہیں کی گئیںاور یہ چیز عالمی توانائی کے تحفظ اور اس کے بین الاقوامی شیئر ہولڈروں کے مفادات کے لیے کنسورشیم کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

سی پی سی قازقستان کے تینگیز، کاشاغان اور کاراچاگاناک آئل فیلڈوں سے خام تیل کی ترسیل کرتا ہے۔

کنسورشیم کے مطابق، 2025 کے دوران اس نے تقریباً 70.5 ملین میٹرک ٹن خام تیل منتقل کیا، جس میں 75 فیصد سے زیادہ تیل غیر ملکی کمپنیوں کی ملکیت تھا۔

اس سے قبل یوکرین کی جنرل اسٹاف نے اعلان کیا تھا کہ اس نے بحیرۂ اسود میں روسی خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات اور ایندھن لے جانے والے دو ٹینکروں کو نشانہ بنایا ہے۔

دریافت کیجیے
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا