دنیا
2 منٹ پڑھنے
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
غزہ میں بے گھر فلسطینی بچوں میں خسرے کی بیماری  کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، بگڑتے ہوئے حالات نے اس محصور علاقے میں چکن پاکس کو صحتِ عامہ کے لیے ایک بڑھتی ہوئی تشویش بنا دیا ہے۔/ تصویر: اے اے آرکائیو

اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں بے گھر فلسطینی بچوں میں خسرے کی بیماری  کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریباً 9,300 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے نصف سے زیادہ   کا تعلق گنجان آباد شہر خان یونس سے ہے۔

اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے رابطۂ انسانی امور 'OCHA' کی ایک رپورٹ کے مطابق، حد سے زیادہ بھیڑ، جمع ہونے والا کچرا، صاف پانی تک محدود رسائی اور سیوریج کے نظام کی تباہی نے اسرائیل کی طرف سے بے گھر کیے گئے فلسطینیوں کے کیمپوں میں متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو تیز کر دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بگڑتی ہوئی صورتحال نے محصور غزہ میں خسرے  کو ایک بڑھتے ہوئے عوامی صحت کے بحران میں تبدیل کر دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق، غزہ میں سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والے طبی مسائل بدستور سانس کی بیماریاں اور جلد کی بیماریاں ہیں۔

اقوامِ متحدہ نے مزید بتایا کہ خصوصاً خان یونس کے اطراف میں پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے چکن پاکس، بیرونی جلدی پرجووں کے حملوں اور بیکٹیریا سے ہونے والے جلدی انفیکشن کے 18,000 سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

صحت کا  تباہ حال نظام

اسرائیلی جنگ کے باعث غزہ کا نظامِ صحت شدید متاثر ہو چکا ہے۔ جنگ کے دوران اسپتالوں اور طبی بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے نتیجے میں ادویات، ایندھن اور طبی سامان کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

غزہ وزارتِ صحت نے جمعرات کے روز جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ اسرائیل 10 اکتوبر 2025 سے نافذ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزارت کے مطابق، ان حملوں میں اب تک 1,127 فلسطینی ہلاک اور 3,643 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل، 7 اکتوبر 2023 سے جاری نسل کشی جنگ  میں کم از کم 73,250 فلسطینیوں کو قتل اور  173,751 کو زخمی کر چکا ہے۔

وزارت نے مزید کہا ہے  کہ غزہ کے تقریباً 90 فیصد شہری بنیادی ڈھانچہ یا تو شدید متاثر  ہے  یا  مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

دریافت کیجیے
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا