دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ 9/11 کی 25 ویں برسی کی تقریب میں پینٹاگون میں شرکت کریں گے
نیویارک، پینٹاگون اور پینسلوینیا میں 11 ستمبر کے حملوں میں ہلاک ہونے والے تقریباً 3,000 افراد کی یاد میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
ٹرمپ 9/11 کی 25 ویں برسی کی تقریب میں پینٹاگون میں شرکت کریں گے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن میں پینٹاگون کے مقام پر 9/11 حملوں کی 24ویں برسی کی یاد میں گزشتہ سال کی تقریب میں، 11 ستمبر 2025۔ / AP Archive

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعے کو پینٹاگون میں منعقدہ   ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے 11 ستمبر کے حملوں کی 25ویں برسی منائیں گے اور ان حملوں کے شکار افراد کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے جنہوں نے امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کی نوعیت بدل دی۔

2001میں القاعدہ کے کارندوں نے طیارے نیویارک  ورلڈ ٹریڈ سینٹر ، پینٹاگون اور پنسلوینیا کے شہر شینکس ول کے قریب ایک میدان میں  دے مارے،  ان حملوں میں  تقریباً 3,000 افراد ہلاک ہوئے۔

ان حملوں نے امریکہ کی نام نہاد 'دہشت گردی کے خلاف جنگ' کو  تیزی دلائی جس میں عراق اور افغانستان پر حملے شامل تھے اور براون یونیورسٹی کے 'کاسٹ آف وار' پروجیکٹ کے مطابق ان کارروائیوں  میں اندازاً 4.5 سے 4.7 ملین افراد ہلاک ہوئے۔

امید ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس نیویارک میں سابق صدور کے ساتھ یادگاری تقریب میں شریک ہوں گے، جبکہ انتظامیہ کے دیگر حکام شینکس ول میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

ٹرمپ مسلسل سال پینٹاگون میں اس برسی کی ادائیگی کریں گے۔ صدر، جو اصل میں نیویارک کے مکین ہیں، نے گزشتہ سال 2024 میں وہاں گراؤنڈ زیرو کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

بدھ کو ٹرمپ نے ایک  حکم نامہ جاری کیا جس میں اس برسی کو 'پیٹریاٹ ڈے 2026' قرار دیا گیا، حملوں کا احوال بیان کیا گیا اور ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کا عہد کیا گیا۔

منگل کو وائٹ ہاؤس کے نزدیک ایک تقریب میں، انہوں نے متاثرین کو 'کبھی نہیں بھولا جائے گا' کا عہد کیااور حملوں کو تاریخ کے چند لمحات میں سے ایک قرار دیا جو وقت کو حقیقت میں 'اس سے پہلے' اور 'اس کے بعد' میں تقسیم کر دیتے ہیں۔

جمعرات کی رات ڈلاس میں ریپبلیکن تقریب میں، متاثرین کے اہل خانہ یونیفارم پہنے فائر فائٹرز کے ساتھ اسٹیج پر آئے جب 'اَوے ماریا' بجائی گئی۔ متاثرین کے نام ایک سکرین پر دکھائے گئے، اور جان بحق ہونے والے فائر فائٹرز کے اعزاز میں گھنٹی بجائی گئی۔

دریافت کیجیے
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
ترک دفترِ خارجہ کی طرف سے ملادچ کے لیے آخری رسومات کے خصوصی اہتمام پر رد عمل
اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو قتل کر  دیا گیا
ترکیہ: جنگی مجرم کی تکریم ناقابلِ قبول اور مذموم حرکت ہے
برطانیہ پر پابندی اور اس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے:اسرائیلی وزرا
حماس کا اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے شواہد چھپانے کا الزام
کینیڈا نے امریکی سامان پر 20 بلین ڈالر کے ٹیرف لگا دیئے
روس کے کیف پر میزائل اور ڈراون حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے
حوثیوں کے  حملے، سعودی عرب کی مذمت
امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشق شروع کر دیں
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں دو شیرخوار بچوں سمیت کم از کم 11 افراد لقمہ اجل
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید