دنیا
3 منٹ پڑھنے
ٹرمپ، ایران کے ساتھ جنگ کو لمبا نہیں ہونے دیں گے: وینس
صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جاری جنگ کو طویل فوجی تصادم میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے: جے ڈی وینس
ٹرمپ، ایران کے ساتھ جنگ کو لمبا نہیں ہونے دیں گے: وینس
Vance Book / AP (Wire)

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جاری جنگ کو طویل فوجی تصادم میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔

خطے میں امریکی فوجی موجودگی کو مزید طول دینے کے مطالبات کی مخالفت کرتے ہوئے وینس نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی انتظامیہ ایک نئی ’’لامتناہی جنگ‘‘ سے بچنے کا پختہ عزم رکھتی ہے۔

فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وینس نے کہا ہے کہ جنگ کی صورتحال کے حوالے سے صدر ٹرمپ اور ان کے درمیان کوئی اختلافِ رائے نہیں ہے۔ ٹرمپ کا مقصد اس تنازعے کو کئی برسوں تک جاری رکھنے کے بجائے اسے ختم کرنا ہے۔

وینس نے کہا، ’’میرا اندازہ ہے کہ صدر بالآخر جو بھی فیصلہ کریں، ایسے لوگ ضرور ہوں گے جو اس سے زیادہ چاہتے ہوں گے اور جنگ کو غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کا مطالبہ کریں گے۔ تاہم، ایک بات کے بارے میں مجھے امریکی صدر پر مکمل یقین ہےکہ وہ اسے ایک لامتناہی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔‘‘

وینس نے کہا، ’’ہم اس تنازعے کو 10 یا 15 سالہ فوجی مہم میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے، بلکہ سچ تو یہ ہے کہ اسے دو سالہ فوجی مداخلت بھی نہیں بننے دیں گے۔‘‘

وینس کے یہ بیانات ایسے وقت میں جاری کئے ہیں جب امریکہ اور ایران کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور جنگ کے اخراجات اور دورانیے کے حوالے سے بحث میں شدت آ رہی ہے۔

بعض ناقدین اور خارجہ پالیسی حلقوں پر امریکہ کو اس تنازعے میں غیر معینہ مدت تک ملوث رکھنے کی خواہش کا الزام عائد کرتے ہوئے وینس نے یاد دلایا کہ امریکی انتظامیہ نے ووٹروں سے طویل بیرونِ ملک جنگوں سے گریز کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’’اگرچہ بہت سے نو قدامت پسند اور دیگر کئی لوگ چاہتے ہیں کہ ہم وہاں ہمیشہ کے لیے موجود رہیں، لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے۔ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ایسا نہیں کریں گے اور ہم اپنے وعدے پر قائم رہیں گے۔‘‘

نائب صدر وینس نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کو امریکی عوام کے لیے ’’انتہائی کامیاب نتائج‘‘ کے ساتھ ختم کریں گے۔

’’ٹرمپ پر ہونے والی تنقید کے سامنے ڈھال بننے پر مجھے خوشی ہوگی‘‘

انٹرویو کے دوران وینس نے ایران کے خلاف جنگ سے نمٹنے کے حکومتی طریقۂ کار پر ہونے والی تنقید اور 2026 کے وسط مدتی انتخابات کے بعد اس تنازعے کے ریپبلکن پارٹی کے لیے ممکنہ سیاسی نتائج پر بھی اظہارِ خیال کیا ہے۔

اس سوال کے جواب میں  کہ "آیا جنگ کے معاملے پر ان کے اور صدر ٹرمپ کے درمیان اختلافات ہیں؟" وینس نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان کوئی اختلافِ رائے نہیں ہے۔

تاہم، وینس نے اعتراف کیا ہے کہ اس جنگ کی ، خصوصاً پٹرول اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں، سیاسی قیمت بھی چکانا پڑ رہی ہے  اور صدر ٹرمپ  نے خود بھی اس بات کا کھل کر اعتراف کیا ہے۔"

جے ڈی وینس نے ایران کے حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشت کے معاملے پر اپنے آپ پر ہونے والی تنقید کے جواب میں کہا ہےکہ "بعض ناقدین صدر ٹرمپ کو بلواسطہ شکل میں  تنقید کا نشانہ بنانے کے لئے مجھے استعمال کرتے ہیں ۔امریکی صدر پر ہونے والی تنقید کے سامنے ڈھال بننے پر مجھے خوشی ہوگی"۔

دریافت کیجیے
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 43 ویں سالگرہ
ٹرمپ سمیت اعلی امریکی حکام ایران کے نشانے پر ہیں:موساد
ٹرمپ،شی اور پوٹن چین میں ملاقات کریں گے:کریملن
آبنائے ہرمز اور مشرقِ وسطیٰ کے سمندری علاقوں میں 134 واقعات کی تصدیق، 25 جہاز ران ہلاک
تحقیق: یورپی یونین کے 11 رکن ممالک میں 71 فیصد افراد ’’یورپی فوج‘‘ کے قیام کے حامی
آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گیا
ترکیہ اور قطر کے مابین اعلی سطحی اجلاس اور متعدد معاہدوں پر دستخط
عالمی رہنماؤں کے سیاسی عزم  نے ایک مثبت امید پیدا کی ہے: اردوعان
ہم، اسرائیل کے ساتھ اسلحہ تجارت ختم کرنا چاہتے ہیں: اوبووِچ
تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار
اسرائیلی دعوے "سراسر قیاس آرائی" ہیں: سینٹ کوم
سوڈان: شمالی دارفور سے 5 ہزار 275 افراد ہجرت کر گئے
میں، کیوبا کا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں: ٹرمپ
امریکہ: ٹرمپ اور شی، پوتن کے ساتھ جوہری تخفیفِ اسلحہ پر بات کر سکتے ہیں
ہرمز سے بلا اجازت جو جہاز گزرا ہماری زد میں ہوگا: پاسداران انقلاب