دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرین کے ڈرون حملے سات افراد ہلاک
یوکرین کے، ایک مسافر بس پر، ڈرون حملے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے
یوکرین کے ڈرون حملے سات افراد ہلاک
[فائل] یوکرین کے ڈونیٹسک ریجن میں فرنٹ لائن کے قصبے پوکرووسک کے قریب ایک یوکرینی فوجی جاسوسی ڈرون لانچ کرتے ہوئے، 6 اکتوبر 2025ء۔

یوکرین کے مشرقی حصے میں روس کے زیرِ قبضہ علاقے  'ڈونیٹسک' میں آج بروز بدھ  ایک مسافر بس پر ڈرون حملے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

کریملن کے حمایت یافتہ علاقائی سربراہ 'دینیس پوشیلین' نے کہا ہے کہ ڈرون نے روس کے زیرِ قبضہ علاقے کریمیا میں ماسکو سے سمفیروپول جاتی ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا ہے۔

روسی حکام نے اس واقعے کو شہریوں پر دانستہ حملہ قرار دیا ہے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق روس تحقیقاتی کمیٹی نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دے کر فوجداری مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 حملہ ایسے وقت میں ہوا   ہےکہ جب روس اور یوکرین کے درمیان ڈرون حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور دونوں ممالک نے حالیہ دنوں میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈرون جنگ میں شدت

روس نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے رات بھر میں 354 ڈرون تباہ یا ناکارہ کئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس جنگ میں فضائی محاذ تیزی سے اہمیت اختیار کر رہا ہے۔

یہ تازہ حملہ منگل کے روز کیف پر روس کے بھاری  میزائل اور ڈرون حملوں کے بعدکیا گیا ہے ۔ منگل  کے حملوں کے بارے میں ماسکو کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی قبل ازیں روس کے زیرِ قبضہ علاقے 'لوہانسک' میں واقع ایک ہاسٹل کی عمارت پر کئے گئے حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے خبردار کیا  ہےکہ روس کی جانب سے کسی بھی وقت نئے حملے  شروع ہو سکتے ہیں۔ جنگ میں دُور مار ڈرون حملے مسلسل زیادہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس کے باعث تنازعے میں مزید شدّت آنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

دریافت کیجیے
ملائیشیا: مسجدِ اقصیٰ کو یہودی رنگ دینے کی ہر کوشش قابلِ نفرت ہے
روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی
ٹرمپ۔الشرع ملاقات، پابندیوں کے خاتمے پر بات چیت
امریکہ: ہم  نے گوروک اور قشم پر حملے کئے ہیں
برطانیہ نے جنگ اویغور اور حسن پیکر پر پابندی لگا دی
ملائیشیا نے 16 سال سے کم عمر شہریوں کے لئے سوشل میڈیا اکاونٹ ممنوع کر دیا
روسی پائپ لائن کو نشانہ بنایا ہے:یوکرین
امریکہ کا مشرقی بحر الکاہل میں نارکو کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک
جنوبی روس میں یوکرینی ڈراونز کا ایک بندرگاہ اور ایک تیل کے ڈپو پر حملہ
اسرائیل نے لبنان سے انخلاء کے مطالبے کو پینٹاگون میں مسترد کر دیا
لبنان: اسرائیل، یونسیکو کے زیرِ تحفظ، تاریخی مقمات پر حملے کر رہا ہے
معاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
ہمیں، لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کی ریکارڈ تعداد پر گہری تشویش ہے: اقوام متحدہ
امریکی فوج کا مشرقی پیسیفک میں ایک جہاز پر حملہ، 2 افراد ہلاک
ایران: ہم  نے کویت میں امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے
امریکہ: ایران کا خلیج بصرہ محکمہ باسفورس بھتہ خوری کر رہا ہے
اسرائیل نے جنوبی لبنان کو 'علاقہ جنگ' قرار دے دیا
تائیوان کے معاملے پر امریکہ۔چین تصادم جوہری سطح تک پہنچ سکتا ہے : آئی آئی ایس ایس
کینیا: لڑکیوں کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 15 طالبات ہلاک
امریکہ: عمان سُدھر جائے ورنہ ہمیں سُدھارنا پڑے گا